بدھ، 27 دسمبر، 2023

"فارم ب" کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی


 نادرا کی جانب سے "فارم ب" کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔ 


پالیسی کے تحت پیدائش کے اندراج اور "فارم ب" بنوانے کے لئے بچے/ بچی کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں جسے ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے۔


بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جس کی تردید کرتے ہوئے ملک بھر کے قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر وضاحتی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔ 


ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے


مزید تفصیلات کے لیے نادرا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں

لینڈ لائن صارفین:

051-111-786-100

موبائل صارفین:

1777

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot