شاہراہ عام سے درخت کاٹ کر چرانے والے 7 جوانوں کو سزا سنائی کہ اپنی جیب سے خرید کر 70 درخت لگائیں۔
شراب پی کر گاڑی چلانے والے ڈاکٹر کو سزا سنائی کہ 10 مختلف کالجوں میں شراب کے نقصانات پر لیکچر دیں۔
پڑوسی کی بکری کو زخمی کرنے والے بندے کو سزا سنائی کہ 2 ماہ تک کیلیفورنیا میں بکریاں چرائیں۔
بزرگ شخص کو دھکا دے کر اوندھے منہ روڑ پر گرانے والے نوجوان کو سزا دی کہ 2 ماہ بزرگ کی خدمت کریں۔
شراب کے نشے میں بلی کو تنور میں پھینکنے والے شخص کو سزا دی کہ پنسلوانیا کے ایک پارک میں 2 ماہ بلیوں کی دیکھ بھال کریں
ایک سپر سٹور سے معمولی نوعیت کی چوری کرنے والے چور کو سزا سنائی کہ دو ہفتے تک اس سٹور کے باہر پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا رہیں جس پر لکھا ہوگا، " چوری لعنت ہے" ۔
معلوم نہیں یہ جج یہودی ہے یا پھر عیسائی لیکن یہ سزا کا جو طریقہ اپناتا ہے اسے اسلامی قوانین میں "الجزاء من جنس العمل " سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
"الجزاء من جنس العمل "
منفرد فیصلوں کیلئے مشہور امریکی جج
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں